جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی تجویز مسترد

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ

رہے ہیں۔وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دیکر اس کی لاش شہر میں گھمائی جائے، لاش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جب کہ لاش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی لاش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی لاش کا احترام ہے اور اسلام میں لاش کا زیادہ احترام ہے لہذا کسی لاش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…