جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کتے کی مالک سے بے انتہا محبت۔۔وفاداری کی نئی مثال قائم کر دی ۔۔مالک کے مرنے کے بعد 11سال تک ایسا کام کرتا رہا کہ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جانوروں کی انسانوں سے انسیت اور انسانوں سے وفاداری کی کئی کہانیاں اس سے پہلے منظر عام پر آچکی ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک ایسا کتا بھی ہے جو 11سال سے مسلسل ہر رات اپنے مالک کی قبر پر پہرہ دے رہا ہے۔ ارجنٹائن کے ایک قصبے کے رہائشی میگوائل گزمان کو یہ کتا اس کے 13سالہ بیٹے نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔

میگوائل گزمان کی وفات کے بعد اچانک ایک دن اس کا کتاجس کا نام کپتان رکھا گیا تھا غائب پایا گیا۔ گزمان کے بیٹے نے کپتان کی گمشدگی کے بعد سوچا کہ شاید وہ اس کے باپ میگوائل گزمان کی وفات کے بعد دلبرداشتہ ہو کر بھاگ گیا ہے مگر کچھ ماہ پہلے میگوائل گزمان کی قبر جس قبرستان میں واقع ہے وہاں کے گورکنوں اور انتظامیہ نے دیکھا کہ ایک کتا میگوائل گزمان کی قبر کے گرد ٹہلتا رہتا ہے۔ وہ ہر روز دن کو غائب رہنے کے بعد رات کے وقت میگوائل گزمان کی قبر پر آن پہنچتا ہے اور رات بھر وہیں رہتا ہے۔ قبرستان کے قریب پھولوں کی دکان کا مالک اپنے مالک کی یاد میں اداس اس کتے کو روزانہ دودھ پلاتا ہے اور یوں کپتان اب اس قبرستان سے اپنے مالک کی وجہ سے منسوب ہوتا جا رہا ہے۔ میگوائل گزمان کے بیٹے نے جب کپتان کو اپنے باپ کی قبر کے پاس پہلی بار دیکھا تو وہ اسے دیکھ کر حیران رہ گیا ، گزمان کا بیٹا اسے واپس گھر لایا مگر شاید کپتان فیصلہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی باقی ساری زندگی اپنے مالک کی قبر کے اردگرد ہی رہ کر گزارے گا ، کپتان نے گزمان کے بیٹے کے گھر لانے کے بعد پھر اچانک غائب ہو گیا اور قبرستان میں میگوائل گزمان کی قبر پر دوبارہ پہرہ دیتے دیکھا گیا۔ 4سال قبل کپتان بیمار اور مرجھایا ہوا دیکھا گیا تو قبرستان کا منتظم اسے ڈاکٹر کے پاس کلینک لے گیا جہاں پتہ چلا کہ کپتان گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو چکا ،

علاج کے دوران ہی کپتان کی زندگی کے دن پورے ہو گئے اور اسے اس کے مالک کی قبر کے پاس دفنا دیا گیا یوں کپتان کی اپنے مالک کے ساتھ رہنے کی خواہش ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پوری ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…