اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ابھی تو شروعات ہے، ججز ابھی نواز شریف کو جیل میں بھی ڈالیں گے، عمران خان اور تحریک انصاف والے استعفے دینے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھے ہیں، عمران خان نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ توڑ دے گی، وہ عقل اور دماغ سے فارغ ہے، نواز شریف کیساتھ ہوں اور آئندہ بھی شانواز شریف کے ساتھ رہوں گا،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی سپریم کورٹ کے
انتخابی اصلاحات 2017سے متعلق فیصلے کے بعد ردعمل ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات 2017سے متعلق فیصلے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہے ججز نواز شریف کو ابھی جیل میں بھی ڈالیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ججز نے کبھی آئین کا دفاع نہیں کیا وہ کبھی آئین کے دفاع کیلئے آگے نہیں آئے جبکہ نواز شریف نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی استعفے دینے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھے ہیں عمران خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عقل اور دماغ سے فارغ ہے، اسے لوگوں نے سر پر چڑھایا ہوا ہے۔جاوید ہاشمی نے اس موقع پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھ رہوں گا۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی2013کے الیکشن سے قبل ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انکشافات کے بعد تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی پشت پناہی چند پاک فوج کے سابق جرنیل کر رہے ییں۔