جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تیسری شادی ،فیملی کا کیا ردعمل رہا،عمران خان کی بہنیں بار بار کیا کہتی رہیں؟ریحام خان سے شادی کے وقت کیا ہوا تھا جو اس بار بھی دہرایاگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی تیسری شادی سے انکی فیملی سے مکمل لا تعلق رہی جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اس شادی کی مخالفت کرتیں رہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز لاہور میں موجود ہیں مگر اسکے باوجود انکی فیملی سے کوئی بھی لاہور میں عمران خان کے نکاح کی تقریب میں شر یک نہیں ہوئے

اور انکی جانب سے عمران خان کی بشر ی بی بی سے نکاح کی مخالف کی گئی ہے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی میں ان کی بہنوں کو نہیں بلایا گیا،صرف دو دوستوں ، نکاح خواں اور دلہن کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سابقہ بیوی ریحام خان کے ساتھ اپنی شادی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تیسری شادی میں بھی اپنی چاروں بہنوں کومدعو نہ کیا، عمران خان نے تیسری شادی گزشتہ روز لاہور میں اپنی پیرنی بشری بی بی کے ساتھ ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ گلبرگ میں کی نکاح کی تقریب میں ان کی چاروں بہنوں میں سے کسی نے بھی شرکت نہ کی واضح رہے کہ 8 جنوری2015 کو عمران خان کے ریحام خان کے ساتھ نکاح کے موقع پر بھی عمران خان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی تھی۔ نکاح کی تقریب میں عمران خان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی شریک ہوئے ، زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کے گواہوں میں شامل ہیں۔ نکاح کے بعد عمران خان اسلام آباد آ گئے ہیں جبکہ بشر ی بی بی ابھی اپنے گھر پر ہی ہیں ان کی رخصتی بھی جلد ہو گی ۔ اس سے قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کر لی لیکن عمران خان نے اس وقت اس خبر کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ میڈیا اس قسم کی خبریں نہ چلائے ۔ دریں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے بشریً بی بی اور عمران خان کی شادی ہوگئی ہے ۔نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھرہوئی ہے شادی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…