جہانیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاؤں 158دس آر کی 28سالہ رضیہ بی بی نے گزشتہ روز انصاف نہ ملنے پر تھانہ جہانیاں کے احاطہ میں پٹرول ڈال خودکشی کی کوشش کی۔خاتون کا جسم 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مسماۃ رضیہ بی بی کا اپنے شوہر امداد حسین سے تنازعہ تھا
جس کی وجہ سے اس نے دس روز قبل اپنے شوہر امداد حسین کے خلاف درخواست تھانہ جہانیاں میں دی۔مگر کسی آفیسر نے اسے انصاف فراہم نہ کیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے تھانہ کے احاطہ میں خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔جس سے اس کے جسم کا 50 فیصد حصہ جل گیا۔ خاتون نے آگ لگا نے سے قبل کہا کہ وہ تھانہ کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے بھی انصاف کے لیے ملاقات کی مگر اسے انصاف نہ دیا گیا عینی شاہدین۔ریسکیو نے متاثرہ خاتون کو تھانہ کے احاطہ سے زخمی حالت میں اٹھا کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کی درخواست پر کاروائی کی گئی اس کی رپورٹ ڈی پی او خانیوال کے شکایات سیل کو بھیج دی گئی تھی۔اس واقعے کی آئی جی پولیس پنجاب نے فوری آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔آر پی او ملتان محمد ادریس نے ڈی ایس پی ریجنل سیکورٹی طلعت حبیب کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے ان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈی ایس پی جہانیاں نوازشریف کے لودھراں کے جلسہ پر ڈیوٹی کے لیے گئے ہوئے تھے۔وہ اس معاملہ سے لاعلم تھے۔ نواحی گاؤں 158دس آر کی 28سالہ رضیہ بی بی نے گزشتہ روز انصاف نہ ملنے پر تھانہ جہانیاں کے احاطہ میں پٹرول ڈال خودکشی کی کوشش کی۔خاتون کا جسم 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا مسماۃ رضیہ بی بی کا اپنے شوہر امداد حسین سے تنازعہ تھا جس کی وجہ سے اس نے دس روز قبل اپنے شوہر امداد حسین کے خلاف درخواست تھانہ جہانیاں میں دی