جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مارشل لاء لگانے اور انہیں جواز بخشنے والوں کو کو سزا نہیں ملی ؟،صادق اور امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت ،امانت داری ؟ سعد رفیق نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صادق اور امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت اور امانت داری مسلمہ ہونی چاہیے ، بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قبول نہیں ہیں ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے بد دیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں ،نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں ، پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں ہی کی مرہون منت ہے ، مارشل لاء لگانے اور نظریِ ضرورت

کے تحت فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل سکس کیوں نہیں لگا ؟،مارشل لاء لگانے اور انہیں جواز بخشنے والوں کو کو سزا نہیں ملی ؟،تمام وزراء اعظم کو ایک سے الزامات پر بد سلوکی کر کے نکالا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گی،مائنس ون فارمولا کی سوچ رکھنے والوں کو قوم نے بار بار مسترد کیا، توہینِ عدالت ،جمہوریت یا پارلیمنٹ کو مشغلہ بنانا کسی طرح درست نہیں ، باہمی محاذ آرائی ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…