اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس صاحب !توہین عدالت میں پکڑنا ہے تو اس مولوی کو پکڑیں جس نے آپ کو گالیاں دیں، پرویز مشرف کو پکڑیں جلسے میں مریم نواز نے براہ راست چیف جسٹس کو مخاطب کر کے کیا کچھ کہہ دیا

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن کے سلسلے میں ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدلیہ پر اب تک کی سب سے سخت ترین تنقید کرتے ہوئے براہ راست سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ آپ ایسے ریمارکس دیں

جس سے نواز شریف کی تذلیل ہوتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ۔ مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت وہ ہوتی ہے جب ایک مولوی چیف جسٹس کا نام لیکر گالیاں نکالتا ہے، توہین عدالت پرویز مشرف نے کی نواز شریف نے نہیں کی۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے اس موقع پرجلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اب اپنے ووٹ کا تقدس حاصل کرنا ہے۔نواز شریف کا فیصلہ اب عدالت نے نہیں بلکہ آپ لوگوں نے کرنا ہے۔ جب چیف جسٹس وہ زبان استعمال کریں گے جو نواز شریف کے سیاسی مخالفین استعمال کرتے ہیں تو پھر جواب بھی چیف جسٹس کو وہی دیا جائے گا جو نواز شریف کے سیاسی مخالفین کو دیا جاتا ہے۔ آئین کی توہین تو یہ ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم کا کبھی تختہ الٹ دیا جاتا ہے، کبھی اسے ہائی جیکر بنا دیا جاتا ہے، کبھی پھانسی کی سزا سنا دی جاتی ہے اور کبھی جلاوطن کر دیا جاتا ہے۔ مریم نواز نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں جہانگیر ترین کا بیٹا تحریک انصاف کا امیدوار تھا، جہانگیر ترین وہ شخص تھا جو تحریک انصاف میں عمران خان سے بھی مضبوط شخص ہے اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ نواز شریف کا ایک گمنام سپاہی آیا اور جہانگیر ترین کے بیٹے کوچاروں شانے چت کر دیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مہرہ بن کر امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا،تم جھوٹے، تمہارے الزامات جھوٹے، تمہارے منصوبے جھوٹے، تمہاری تبدیلی جھوٹی، تمہارے بلین ٹری جھوٹے۔ مریم نواز نے عمران خان پر کڑے وار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمہیں جو امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ دیا وہ نواز شریف کی مخالفت کرنے پر تمہیں ملا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے جلسے کے شرکا سے نعرے بھی لگوائے کہ ووٹ کو۔۔عزت دو۔ مریم نواز کے خطاب کے آخر میں 1965کی جنگ میں پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بنایا جانے والا جنگی ترانہ ساتھیو ! مجاہدو! جاگ اٹھاہے سارا وطن بھی خصوصی طور پر چلایا گیا،

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…