جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

میری مریم نوازسے اپیل ہے کہ،میرا نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی سے کیا امیدیں باندھ لیں،جان کرآپ کو بھی حیرت ہوگی

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی ) فلمسٹار میرا نے ہسپتال بنانے کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال بنانے کیلئے زمین فراہم کی جائے ،پنجاب حکومت سے ہسپتال کی تعمیر کیلئے زمین فراہم کرنے کی اپیل کی تھی مگر فراہمی ممکن نہ بنا ئی جا سکی ۔ فلم اسٹار میرا نے پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے توسط سے ذہنی معذور بچوں کے علاج اور دیکھ بھال کے مرکز دارالسکون کا دورہ کیا، دورے کے

موقع پر اداکارہ میرا پیدائشی طور پر ذہنی امراض کے شکار بچوں میں گھل مل گئیں اور ادارے کی انتظامیہ سے بچوں کا فرداً فرداً احوال پوچھا۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں میرا کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ا نہوں نے ایک ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے پیچھے دکھی لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ تھا اور انہوں نے پنجاب حکومت سے ہسپتا ل کی تعمیر کے لیے زمین دینے کی اپیل کی تھی مگر اب تک انہیں زمین مہیا نہیں کی جا سکی، وہ مریم نواز سے اپیل کرتی ہیں کہ انھیں زمین فراہم کی جائے۔میرا کا کہنا تھا کہ دارالسکون میں ذہنی معذور بچوں کو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا مگر انھیں یہاں سے بھی ایک جذبہ اور حوصلہ ملا کہ اپنے روزہ مرہ کی زندگی میں ان بچوں کیلئے بھی وقت صرف کرنا چاہیے، کیونکہ انھیں پیار کی اشد ضرورت ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کی دیکھ بھال کیلئے رقم مختص کی جائے، میر ا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے طور پر بھی ان بچوں کیلئے ہر ممکن خدمات دینے کا عزم کرتی ہیں۔میرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستانی فلم ڈائریکٹرز کو یہ بات باور کروائیں گی کہ ان ذہنی معذور بچوں کو اپنی فلم کی کہانیوں کا موضوع بنا کر ان پر فلمیں بنائی جائیں تاکہ ان کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…