منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

رانا ثنا اللہ جھوٹ بولتے ہیں ،(ن)لیگ کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا،سپریم کورٹ نے تردید کردی

datetime 11  فروری‬‮  2018

لاہور (سی پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کے بیان کی تردید کردی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ن لیگ کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، چیف جسٹس سے منسوب بیان بے بنیاد ، جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جھوٹ بولتے ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز

شریف کی پیشی کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ چیف جسٹس نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے  وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اگلا وزیراعظم چیف جسٹس کی خواہش پر نہیں نوازشریف کے حکم پر لگے گا، صاف پانی کیساتھ معاشرے میں شفاف انصاف بھی ضروری ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کا ممکن پہلی ترجیح ہوتی ہے جس کے بعد صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ آتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی کی پیشی سے قبل رانا ثنااللہ، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ احمدحسان چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور دیگر اعلی افسران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا تاہم چیف جسٹس نے جس خواہش کا اظہار کیا اللہ کرے وہ پوری ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعلی پنجاب کی عدالت میں پیشی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عدالتوں کے بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کر رہے،

ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں اور فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)عدلیہ کے وقار پر یقین رکھتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عدالت کی جانب سے جس کی نشاندہی ہوگی اس کے بعد ممکن بنائیں گے کہ خامیوں کو دور کیا جائے اورجہاں کہیں بھی کوئی کمی یا کوتاہی ہے اس کو خلوص نیت سے پورا کیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اعلیٰ

عدالت کے ریمارکس کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، کسی بھی پیشرفت میں ایسی بات نہیں ہونی چاہیے کہ مخالفین اسے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ جتنا عوام کیلئے صاف پانی ضروری ہے اتنا معاشرے کیلئے انصاف بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کااحترام ضروری ہے،حکومت نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں اوراحکامات پرعملدرآمدکیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں اتوار کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پیش ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…