ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان الیکشن سے پہلے نا اہل، ن لیگ نے کپتان کے خلاف خطرناک دائو کھیلنے کا فیصلہ کر لیا،اب کونسا سکینڈل سامنے آنیوالاہے، حامد میر کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو گئی

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ابھی کئی شادیوں کا اعلان ہونا باقی ہے، یہ شادیاں لاس اینجلس سےچلیں اور ڈی چوک تک پہنچی ہیں، جو شخص پیروں کو ٹھگ لے اس سے بڑا ٹھک کون ہو سکتا ہے۔ کیپٹن صفدر نے لاس اینجلس کا جو

حوالہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں دیا تھا اس سے ان کی مراد سیتا وائٹ کیس تھا جس میں سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرن وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا گیا تھا۔ کیپٹن صفدر کی بات سے قبل نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں معروف صحافی و بیوروچیف آج نیوز اسلام آباد شوکت پراچہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ امریکہ میں لاس اینجلس کی عدالت میں عمرا ن خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس پر فیصلہ موجود ہے جس کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان میں بھی ان کی نا اہلی کیلئے ایک درخواست دائر کی جائے ، حامد میر کی اس بات پر شوکت پراچہ نے ان سے سوال کیا تھا کیا وہ فیصلہ پاکستان میں قابل قبول ہو گا جس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتوں میں باہر کی عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے دئیے جاتے ہیں مگر اس کے قابل قبول ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ آیا لاس اینجلس کی عدالت کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف ریفرنس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ کیپٹن صفدر اور حامد میر کی بات کو اگر ملایا جائے تو صاف اشارہ مل رہا ہے کہ الیکشن سے قبل ن لیگ عمران خان کے خلاف کوئی بڑا کھڑاک کھولنے سے متعلق تیاریوں میں لگی ہوئی ہے اور ممکن ہے کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہو۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…