جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مٹھی میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹھی (آئی این پی )مٹھی کی رہائشی 22 سالہ ریشمان بھیل کو گھوٹکی میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔مٹھی کی رہائشی خاتون 22 سالہ ریشمان بھیل، شوہر مجنون کے ساتھ مزدوری کے لیے گھوٹکی کے علاقے میں گئی تھی جہاں پر شوہر نے نامعلوم وجوہ کے بنا کر کلہاڑی کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

موقع پر موجود مزدوروں نے زخمی خاتون کو شیخ زید اسپتال میرپورماتھیلو میں داخل کرایا جہاں پر زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے ریشمان ہلاک ہوگئی۔والدین کو اطلاع ملی تو وہ مٹھی سے میرپورماتھیلو پہنچے اور لاش کو مٹھی لائے۔ مقتولہ کے والد سومار بھیل نے بتایا کہ بیٹی کی2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ شوہر کے ساتھ گنے کی کٹائی کے لیے گئی تھی۔ اسے کلہاڑی کے وارکر کے شوہر نے قتل کیا۔سومار بھیل نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے۔ مقتولہ کے والد کے پاس ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ بھی موجود تھی جس میں ڈاکٹروں نے موت کا سبب سر پر شدید زخم اور تشدد بتایا گیا تھا۔لڑکی کے والدین نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم کو کلہاڑی کے پے در پے وار کیے گئے ہیں۔ والدین ناسمجھ ہونے کے باعث مقدمہ درج کرائے بغیر واپس مٹھی پہنچ گئے تاہم ورثا نے پولیس حکام سے مقدمہ درج کر کے قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…