جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

لیبیا حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ،90افراد میں سے کتنے پاکستانی تھے ،لرزہ خیز انکشافات،دفتر خارجہ نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانی افراد کی لاشیں وطن واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا میں کشتی حادثے

کا واقعہ 31 جنوری کوپیش آیا اور اسی روز پاکستان مشن کے افسران جائے حادثہ پہنچ گئے تھے جنہیں بتایا گیا کہ حادثے میں 13 پاکستانیوں کی لاشیں مل چکی ہیں ٗ حادثے میں 2 یا 3 افراد ہی زندہ بچے ہیں جن میں سے ایک پاکستانی ہے جس نے بتایا کہ انسانی اسمگلرغیر قانونی طور پر کشتی کے مسافروں کو یورپ لے کرجا رہے تھے اور بدقسمت کشتی میں سوار 80 سے 90 افراد میں سے 32 پاکستانی تھے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ 13پاکستانیوں میں سے 8 کی شناخت ہوگئی ہے ٗ 4 پاکستانیوں کی لاشیں نہیں صرف پاسپورٹ ملے ہیں، جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس عمل کی نگرانی وزیرِ خارجہ خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ خود کررے ہیں ، میتیں وطن واپس لانے کے لئے پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں امید ہے ایک ہفتے میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔ جاں بحق شہریوں سے متعلق معلومات وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔  ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانی افراد کی لاشیں وطن واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…