اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو سزا کے بعد ان سے اپنی ناراضگی ختم کردی ہے اور ن لیگ راولپنڈی کے رہنماؤں کو ان کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نوازشریف نے ن لیگ کے وزراء4 دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو اپنے خلاف توہین عدالت کے کیسز میں سپریم کورٹ میں لازمی پیش ہونے
کی بھی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ اداروں کے خلاف متنازعہ تقریر کے بعد نوازشریف ان کی ہدایت کے مطابق نہال ہاشمی کے استعفیٰ نہ دینے پر ناراض تھے ، اور ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی تھی مگر اب جبکہ ان کو سزا ہوگئی تو نواز شریف نے ان سے اپنی ناراضگی ختم کر دی ہے اور اب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے نہال ہاشمی کی جیل میں علالت پر تشویشں کا اظہار کیا ہے اور نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو نہال ہاشمی کا جیل میں ہر ممکن خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے نوازشریف کی ہدایات سینیٹر چوہدری تنویر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کو پہنچا دیں، دونوں نے نہال ہاشمی کی عیادت بھی کی اور ان کا خیال بھی رکھا جارہا ہے دوسری طرف نوازشریف نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے اور یہ دونوں لیگی رہنما پارٹی قیادت کے احکامات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے وکلاء4 سے مشاورت کی ہے دونوں کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت چھ اور سات فروری کو ہوگی۔