لاہور (آن لائن) سینئرماہرقانون علی احمد کرد نے خبردارکیا ہے کہ ہم جس راستے پرہیں یہ بہت بڑی افرا تفری پیدا کرے گا، توہین عدالت کے نوٹسز کاجاری ہونا افرا تفری پیدا کرنے کاباعث بنے گا،نہال ہاشمی کوپانچ سال کیلئے نااہل کرکے ایک ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کوسزاہوئی ہے یہ ایک زیادتی ہے۔جب فیصلہ آیاتوسندھ ہائیکورٹ میں میرے سمیت تمام وکلاء4 کی یہ رائے تھی کہ نہال ہاشمی اس لیے مارا گیا ہے
کہ اس کاغریب طبقے سے تعلق ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نہال ہاشمی کی سزایہ نہیں کہ اس کوجرمانہ کیا گیا اور ایک مہینے کیلئے سزادی گئی ہے۔اصل میں نہال ہاشمی کوپانچ سال کیلئے نااہل کیا گیا یہ بات ہے جس کے ذریعے ایک ٹرینڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کے بعد اب توہین عدالت میں جتنے بھی نوٹسز جاری ہوناشروع ہوئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ میں ایک وکیل کے ساتھ سیاسی ورکرہونے کے ناطے کہتاہوں کہ جس راستے پرہم جاررہے ہیں یہ ملک میں بہت بڑی افراتفری پیدا کرے گا۔