جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے نئے امیدواروں کو ووٹ دینا ہے یا نہیں؟ ،(ن)لیگی صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کا بڑا سرپرائز، حیرت انگیز فیصلہ کرلیا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی )مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی جو حکومت کی تبدیلی کے موقع پر منحرف ہوئے تھے انہوں نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے نئے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں جلد ہی مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر نواب جنگیز خان مری کی صدارت میں پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں خاص طورپر مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت تمام مسلم لیگ (ن) کے

ارکان شرکت کرینگے ۔واضح رہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ممبران کی تعداد 65ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 21ہے ۔دریں اثناء پا کستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے سینیٹ انتخابات کیلئے7 امیدواروں کے نا موں کو حتمی شکل دے دی،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جنرل نشستوں کے لئے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،سردار عمر گور گیج ،سید اقبال شاہ ،حیات اللہ درانی، ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے روزی خان کاکڑ، خواتین نشستوں کے لئے زرینہ زہری اور سکینہ عبداللہ کے نا موں کو حتمی شکل دے دی ہے امیدوار جلد ہی کاغذات نا مزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…