اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’میں بڑا خطرناک ہوں،بہت برا ہوں‘‘،نیب تحقیقات پر صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا حیرت انگیز جواب،بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)’’ میں بڑا خطرناک ہوں ، بہت برا ہو ں ‘‘ ۔ یہ بات عمران خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ گزشتہ روز جہانگیر خان ترین کے دفتر میں اجلاس کے بعد عمران خان واپس جانے لگے تو صحافیوں نے سوال کیا کہ نیب تحقیقات کر رہا ہے ،آپ پر الزام ہے کہ آپ نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال کیا ۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ ’’میں بڑا خطرناک ہوں ، بہت برا ہوں‘‘

اور اس کے ساتھ ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شوکت خانم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے عمران خان نے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی جس میں جہانگیر ترین ، عبد العلیم خان ، چوہدری محمد سرور اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخاب خصوصاً پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے بھی پارٹی پوزیشن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں اور آزاد اراکین سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں جہانگیر خان ترین کی نا اہلی سے خالی ہونے والی لودھراں کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے بعد عمران خان واپس جانے لگے تو صحافیوں نے سوال کیا کہ نیب تحقیقات کر رہا ہے ،آپ پر الزام ہے کہ آپ نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال کیا ۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ  میں بڑا خطرناک ہوں ، بہت برا ہوں  اور اس کے ساتھ ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…