پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف ،دانیال ، طلال اور نہال سب جیل کا مال ہیں ،شیخ رشید

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس کو سپریم کورٹ میں بے نقاب کر نے جا رہے ہیں ۔ نواز شریف ‘ دانیال ‘ طلال اور نہال سب جیل کا مال ہیں ‘ نواز شریف خود آمر کی پیداوار ہے اور آج ان کو ہی گالیاں نکال رہا ہے ‘ حکمرانوں نے کمیشن کھانے کیلئے گیس اور بجلی مہنگی کر دی ہے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کا کیس قوم سے وعدہ تھا۔

ایل این جی کیس کو سپریم کورٹ میں بے نقاب کرنے جا رہے ہیں۔ این ایل جی کیس کی دستاویزات نکالنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ ایل این جی کے کمیشن میںکون کون ملوث ہے سب بے نقاب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ دانیال ‘ طلال نہال اور نواز شریف سب جیل کا مال ہیں۔ حکمرانوں نے کمیشن کھانے کیلئے گیس اور بجلی مہنگی کر دی ہے۔ نواز شریف خود آمر کی پیداوار ہے اور آج ان کو گالیاں نکال رہا ہے۔ نوا زشریف کو جسٹس قیوم اور جنرل بٹ چاہیے۔ یہ سپریم کورٹ سیاست میں ایسا تابوت ٹھوکے گی کہ ان کو قیامت تک یاد رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…