پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک امریکہ تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی، اعزازچوہدری

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی ) امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ سے برابری اور احترام کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی،پاکستان افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے،افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے، افغانستان میں گورننس کامسئلہ ہے ، کرپشن، منشیات کی بھرمار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان اورامریکا 70 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں، دونوں ملکوں نے جب بھی مل کرکام کیا توفائدہ ہوا، امریکا سے برابری اوراحترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں اورپاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی۔اعزازچوہدری نے کہا کہ افغانستان مسائل میں گھرا ہوا ملک ہے، افغانستان میں گورننس، کرپشن، منشیات، مافیا کی بھرما رہے ۔

افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے، افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں جب کہ افغانستان میں کچھ بھی ہواس کا الزام پاکستان پرلگا دیاجاتا ہے۔ اعزازچوہدری نے کہا کہ افغان حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکومذاکرات میں شریک کرے جب کہ افغان طالبان کوبھی مذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا جس کے بعد پاکستان سے دہشتگرد فرارہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…