پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلمانوں کے بعد عیسائی بھی اسرائیل کے نشانے پر بیت المقدس کے گرجا گھروں بارے کیا اعلان کر دیا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس کے مسلمان باشندوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی مسیحی برادری کے خلاف بھی انتقامی اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا ہے،اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں موجود گرجا گھروں پر ٹیکس عاید کردیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ

ماضی میں القدس کے گرجا گھروں، ویٹیکن اور اقوام متحدہ کے زیرانتظام مذہبی مقامات ٹیکسوں سے مستثنیٰ تھے، مگر ان پر ٹیس لاگو کیے جا رہے ہیں۔القدس بلدیہ کے اسرائیلی ڈائریکٹر جنرل امنون میرھاف نے اسرائیلی حکام کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ عالمی معاہدے عبادت گاہوں پر ٹیکسوں کو معاف نہیں کراسکتے۔ ہم کئی سال سے گرجا گھروں کو ٹیکسوں سے مستثیٰ رکھے ہوئے تھے۔ اب ان گرجا گھروں کی املاک پر بھاری ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔میرھاف کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں کی 889 املاک کے قرض 19 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔میرہاف نے یہ مکتوب وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیر داخلہ اریہ درعی، وزیرخزانہ موشے کحلون اور حکومت کے مشیر قانون افیحائی مندلبوم کو بھی ارسال کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ القدس میں موجود عیسائی عبادت گاہوں پر ٹیکسوں کی دی گئی چھوٹ سے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسیاں مستفید ہو رہی ہیں۔ ان املاک کا سالانہ ٹیکس 27 ملین ڈالر بنتا ہے۔مکتوب میں ایک قانونی رائے دی گئی ہے اور کہا ہے کہ ایسے مقامات جنہیں صرف عبادت کے لیے مخصوص کیا گیا ہو، جن میں نماز یا دعا کا اہتمام ہو، یا مذہبی تعلیم دی جائے یا دینی ضروریات کے لییاستعمال کیا جائے انہیں ٹیکس سے مستثیٰ قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ سنہ1993ء میں ویٹیکن کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے بعد القدس میں موجود

مذہبی مراکز کے حوالے سے تل ابیب سے مذاکرات کرتا رہا ہے۔بیت المقدس کے آرتھوڈکس چرچ پر گرجا گھروں کی املاک کی غیرقانونی خریدو فروخت کا الزام بھی عاید کیا جاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…