عدالتوں کو ڈرانا دھمکانا اور الزامات لگانا منتخب عوامی نمائندوں کا شیوہ نہیں ٗنہال ہاشمی کو دی گئی سزا درست ہے،آئندہ 2ماہ میں کیا ہونیوالا ہے؟اعجاز الحق نے بڑا دعویٰ کردیا

2  فروری‬‮  2018

چشتیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ اعجازالحق نے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلیوں کے ممبران کو عدالتوں کابے حد احترام کرنا چاہئے ٗعدالتوں کو ڈرانا دھمکانا اور الزامات لگانا منتخب عوامی نمائندوں کا شیوہ نہیں ٗ نہال ہاشمی کو دی گئی سزابالکل درست ہے ٗجو بھی عوامی نمائندہ عدلیہ کیخلاف بات کرے اسے سزا ملنی چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ زیب قتل کیس کو ختم کرانے کیلئے ہر حربے استعمال کیئے گئے۔ملزمان کو بچانے کیلئے مقدمہ میں قانونی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے ا زخود نوٹس لیتے ہوئے دولت مند طبقے کی جیت کوہار میں تبدیل کردیا۔ پیسے کے بل بوتے پر ہر دولت مند ریمنڈ ڈیوس بننے کی کوشش کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ملکی وسائل لوٹ کر باہر کے ممالک میں جانے والے واپس آکر پھر بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ٗان کے احتساب کیلئے عوامی شعور کی ضرورت ہے۔جب تک تعلیمی نظام درست اورشرح خواندگی میں اضافہ نہیں ہوگا۔ سیاستدان ایسے ہی قوم کو دھوکے دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیفارم پہننے والوں کے پاس اختیارات قوم کی امانت ہیں۔وہ اس امانت میں خیانت نہ کریں۔معصوم شہریوں کا قتل عام کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے ٗقانون کی حفاظت کرنے والے اگر قانون شکنی پر اتر آئیں توملک میں جنگل کا قانون رائج ہوجائے گا۔راؤ انوار کی پشت پر کراچی کے بہت بڑے مافیا کا ہاتھ ہے۔راؤ انوار کو گرفتار کرنا ہے تو بلاول ہاؤس پر چھاپہ ماراجائے۔انہوں نے کہاکہ اگلے دوماہ بہت ہی اہم ہیں اورسینیٹ اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔ پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ اعجازالحق نے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلیوں کے ممبران کو عدالتوں کابے حد احترام کرنا چاہئے ٗعدالتوں کو ڈرانا دھمکانا اور الزامات لگانا منتخب عوامی نمائندوں کا شیوہ نہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…