جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کتنے ملین افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں؟ تمباکو کے استعمال سے کتنے افراد ہلاک ہوئے ، تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 1  فروری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت تمباکو،سموگ (دھواں) فری سٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی کیمپ آفس میں ہوا۔اجلاس میں تمباکو دھواں فری سٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج ، اے ڈی سی (فنانس) کیپٹن(ر) وقاص ، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈی ایس پی سکیورٹی ، ریگولیشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اوقاف، ہیلتھ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تمباکو دھواں فری سٹی کے حوالے سے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر سال پور ی دنیا میں 7ملین لوگ سگریٹ نوشی یا تمباکو کے استعمال کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں اورتمباکو کے استعمال سے 70کینسر انسانی جسم میں جنم لیتے ہیں اور تمباکو کا استعمال ڈی این اے کو ڈ کو متاثرکرتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 20ملین افراد سگریٹ نوشی یا تمباکو کا استعمال کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال2016ء میں 23493افراد روڈز ، ریلوے حادثات اور غیرت کے نام پر قتل سے مارے گئے ہیں جبکہ2016ء میں ایک لاکھ کے قریب افراد تمباکو کے استعمال سے ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی اسلام آباد طرز کا تمباکو دھواں فری سٹی کا پروجیکٹ چلایا جارہا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمدسید نے پروجیکٹ میں پورا تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے اسٹیشن، لاری اڈے ، عوامی مقامات، پارکوں، سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے گا اور عوامی ٹرانسپورٹ میں بھی سگریٹ نوشی پر کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں سگریٹ کی فروخت اور دیگر تمباکو کی فروخت اور استعمال کے قوانین پر عملدرآمد کروائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز تمباکو کے حوالے سے حکمت عملی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ یا تمباکو کے استعمال پر چالان کرنے کی حکمت عملی بنائیں۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ تمباکو دھواں فری سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اے ڈی سی (فنانس) کیپٹن(ر) وقاص ڈی سی آفس کے فوکل پرسن نامزد کر دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…