قصور میں ایک اور شرمناک واقعہ، چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم نے خنجر نکال لیا، ملزم کون ہے اور اصل معاملہ کیا ہے؟ پولیس کا حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

1  فروری‬‮  2018

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں ایک اور چار سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، تفصیلات کے مطابق رکن پورہ قصور سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اس موقع پر اس کی والدہ نے شور مچا دیا جس کی وجہ سے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

رکن پورہ قصور کے رکشہ ڈرائیور محمد بوٹا کی بیوی اپنی چار سالہ صاحبزادی فائقہ کو لیے اپنی گلی میں جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے فائقہ کو اپنی کھینچ کر لے جانے کی کوشش کی جس پر اس کی والدہ نے شور مچا کر اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، اس موقع پر ملزم نے خنجر نکال لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جیسے ہی پولیس کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو موقع پر پہنچ گئی اور موقع پر جائزہ لینے کے بعد کہا کہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم محمد بوٹا کی بیوی کا کوئی واقف کار ہے اور اس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کی بیوی کو صرف تنگ کیا ہے، پولیس نے کہا کہ ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں، اس واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی کے ترجمان نے کہا کہ وہ نامعلوم شخص بچی کی والدہ سے تحائف کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر دونوں میں تلخی ہوئی اس موقع پر خاتون نے اسے تھپڑ دے مارا جیسے ہی اہل محلہ نے ان کو دیکھا وہ وہاں سے بھاگ گیا۔ رکن پورہ قصور سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اس موقع پر اس کی والدہ نے شور مچا دیا جس کی وجہ سے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…