منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کوعدلیہ مخالف تقاریرمہنگی پڑ گئیں،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ بار اور وکلارہنماو ں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس معاملہ پر آل پاکستان وکلاکنونشن بلانے کا اعلان کر دیا، وکلانے عدلیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقارچودھری نے ہائیکورٹ بار کے

دیگر عہدیداروں اور پنجاب بار کونسل کے رکن منیر بھٹی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وکلاقانون کی بالا دستی کے معاملے پر متحد اور اکٹھے ہیں، وکلا نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، وکلا نے حیرت کا اظہار کیا کہ حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک ہے اور مخالف فیصلے پر تنقید کی جاتی ہے، وکلارہنماو ں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کے عام شہریوں کے حقوق کے لیے از خود نوٹس حکمرانوں کو بھا نہیں رہے، وکلا رہنماو ں نے واضح کیا کہ گر کوئی اپنی ذات کے لیے اداروں میں تصادم کرتا ہے تو وہ قابل قبول نہیں، چیف جسٹس پاکستان کی ڈیڑھ لاکھ کی فوج ان کے پیچھے کھڑی ہے، کسی کو شیخ مجیب اور حسینہ واجد نہیں بننے دیں گے، وکلا رہنماؤ ں نے اعلان کیا کہ تمام وکلاتنظیموں سے رابطے کرکے جلد آل پاکستان وکلاکنونشن بلا یا جائے جس میں آئندہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…