اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نوازشریف کا ہے ٗ 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہوتی ہیں پھر بھی ۔۔۔! آصف زرداری کی کھری کھری باتیں، بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونسہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نوازشریف کا ہے ٗ 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہوتی ہیں پھر بھی مظلوم بنے پھرتے ہیں ٗہم تو مقدمات کا سامنا کر نے کیلئے بکتر بند گاڑی میں لائے جاتے تھے ٗلاہور جنوبی پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔تونسہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہاں آکر واضح ہوگیا کہ لاہور اور جنوبی پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے، پنجاب حکومت کی تنگ نظری ہے

کہ جنوبی پنجاب میں ہمارے ایم پی اے کو فنڈز نہیں دیئے جاتے، اس کے برعکس جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے موجودہ حکمران جماعت کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ناصرف فنڈز جاری کئے بلکہ انہیں تمام مراعات بھی فراہم کی گئیں۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا بجٹ ہمارے اپنے ایم این ایز سے بھی زیادہ تھا ٗیہ ہمارے اور مسلم لیگ (ن) کے فعل میں فرق ہے۔شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاناما کا معاملہ ہم نے نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا گیا، یہ کسی سیف الرحمان کا بنایا ہوا کیس نہیں تھا جس میں نوازشریف اور دیگر شامل ہوئے، پاناما کیس میں نااہلی کی بعد سابق وزیراعظم مظلوم بن گئے ہیں، 6 گاڑیاں آگے اور 6 گاڑیاں پیچھے ہیں پھر بھی نوازشریف مظلوم بنے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ عدلیہ کی ناانصافی کی بات کرتے ہیں وہ بتائیں کہ جب شہبازشریف جج سے باتیں کرتے تھے اور پھر مجھے اسی جج نے سزا بھی دی تھی لیکن پھر وہی سزا سپریم کورٹ نے ختم بھی کردی، ایک پورا سلسلہ جاری تھا جب شہبازشریف ایک دن سیف الرحمان سے بات کرتے تھے اوردوسرے روز وہ کام ہوجاتا تھا۔ یہ کیسے مظلوم ہیں جن کی اپنی حکومت ہے، مظلوم تو ہم تھے جو مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے بکتر بند گاڑی میں لائے جاتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ہمیں بھارت سے کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اختلاف

نریندرا مودی کی سوچ سے ہے، مودی اپنے ملک کو ایک سیکولرازم قرار دیتا ہے لیکن مودی کے بھارت میں سیکولرازم نظر نہیں آرہا کیوں کہ اب دنیا پر نہرو والا بھارت نہیں بلکہ مودی کا ہے، بھارتی وزیراعظم نے سستی شہرت کے لئے ہٹلر کی طرح نفرت کی سیاست کی جو اب بھی جاری ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امید ہے انتخابات وقت پر ہونگے تاہم اس بار پنجاب میں حکومت بنانی ہے ۔سابق صدر سے راؤانوار کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…