منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ننھی عاصمہ کے بعد مردان میں ایک اور بچی کیساتھ جنسی درندگی کا واقعہ، دوسرا واقعہ بھی قریبی کھیت میں پیش آیا ہوس ناک درندہ کون نکلا؟زینب واقعہ کےزخم تازہ ہو گئے

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں ایک اور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، 8سالہ روبینہ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، جنسی درندہ پڑوسی نکلا، فرار ہوتے ہوئے پولیس نے پکڑ لیا،علاقے میں خوف و ہراس، عوام نے عاصمہ اور روبینہ واقعات میں ملوـث ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں ننھی عاصمہ کے بعد 8سالہ روبینہ بھی جنسی درندگی کی

نشانہ بن گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مردان کے تھانہ خرکئی کی حدود میں 8سالہ بچی روبینہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران اس کے پڑوسی محمد نواز نے اسے قریبی کھیتوں میں لے کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس پر بچی کی چیخ و پکار پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ اہل محلہ اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے ملزم محمد نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔ 8سالہ روبینہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ملزم محمد نواز نے اعتراف جرم کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس حوالات منتقل کر دیا ہے۔ عاصمہ کے بعد 8سالہ روبینہ کیساتھ زیادتی کے واقعہ نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے علاقہ مکینوں نے حکومت سے عاصمہ اور روبینہ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مردان میں اس سے قبل اسی طرح کا ایک اور اندوہناک واقعہ ہو چکا ہے جس میں 4سالہ بچی عاصمہ کو کھیتوں میں ہی جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے قتل کر ڈالا تھا جس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس تاحال عاصمہ کے قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…