کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں تیرہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا وزیراعلی بلوچستان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو دو دن کے اندر ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق اتوار کوکوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں تیرہ سالہ بی بی طیبہ کی لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر نور بلوچ نے بتایا کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے لاش کا
تفصیلی پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ لاش کے نمونہ جات ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تیرہ سالہ طیبہ کیساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے وزیرعلی ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کیا جائے اگر ایسا نہیں ہوگا تو متعلقہ تھانے کے عملے کیخلاف کاروائی کی جائے گی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی۔