لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکم فروری کو اسمبلیوں سے استعفوں کا کوئی پروگرام نہیں وقت آنے پر حالات کو سامنے رکھ کر کوئی فیصلہ کر یں گے ‘سانحہ منہاج القر آن کے معاملے پر عوامی تحر یک کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی کے ساتھ اب اسٹیج پرنہیں بیٹھ سکتے ‘سینٹ انتخابات میں کسی کا بھی ہار سٹیڈنگ کرنا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ
بولے ہیں، جس شخص کو عدالت نے نا اہل کیا اس کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے قانون میں تبدیلی کی گئی اور ہم سمجھتے ہیں کہ منی لانڈ رنگ جیسے جرم میں ملوث لوگوں کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا اور آجکل نوازشر یف کو بھی اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے اس لیے وہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن وہ جومر ضی کر لیں اب احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ سانحہ منہاج القر آن کے معاملے پر عوامی تحر یک کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی کے ساتھ اب اسٹیج پرنہیں بیٹھ سکتے