پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے مختلف شہروں میں کم عمر بچوں کی فحش فلمیں بنائے جانے کی تصدیق ہوگئی،کینیڈا کی شکایت پر اہم ترین ملزم گرفتار،مزیدچونکادینے والے انکشافات

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر پنجاب کے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے ایک کارروائی میں لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا ء پر جھنگ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون مارکیٹ میں قائم نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمیپوٹر اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں پر کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھیں جس کی شکایت اہل علاقہ نے پولیس کو کی تھی۔اہل علاقہ کے مطابق ان کے بچے اسکول سے واپسی پر سیدھا نیٹ کیفوں کارخ کرتے ہیں جہاں انہیں قابل اعتراض فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں دکھانے والے کیفوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر پنجاب کے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے ایک کارروائی میں لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…