لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،مارچ میں سینیٹ انتخابات ،پارٹی امور اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہبازشریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات بارے غوروخوض اور حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی سے رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ اس موقع پر رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی کامیاب عوامی رابطہ مہم پر مبارکباد بھی دی ۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام کی پذیرائی مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ملک کے دیگر حصوں میں بھی جلسے کئے جائیں گے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،مارچ میں سینیٹ انتخابات ،پارٹی امور اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔