منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آصف زرداری سرٹیفائیڈ کرمنل ،اس کیساتھ کھڑانہیں ہوسکتا،عمران خان نے حتمی اعلان کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ انسان ہیں ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا ٗسابق وزیر اعظم نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی یہ کیوں نکالا والا رونا دھونا کیوں ہورہا ہے اور نوازشریف پوری کوشش کررہے ہیں کہ انہیں جیل میں ڈالا جائے

تاہم نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی کیوں کہ سب کو پتہ ہے ان کے پاس کوئی جواب نہیں جبکہ نوازشریف کا سارا پیسہ واپس آئے گا اور وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تعلیم پرلگائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے کیوں کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت قتل کرتی ہے ٗانکاؤنٹرز میں لوگوں کو مار کے کارروائی ڈالتے ہیں کہ ملزم کو پکڑلیا اور ماردیا ہے جبکہ کوئی بھی پولیس والا قتل نہیں کرسکتا جب تک اس کی پشت پناہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بھی ماورائیعدالت قتل کرائے اور پولیس کی وردیاں بدلنے کا ڈرامہ کیا ٗ اچھی بھلی وردی تھی پولیس والوں کو ڈاکیا بنادیا۔عمران خان نے کہا کہ پولیس کا کام صرف شریف خاندان کو بچانا ہے البتہ پولیس گردی کا نشانہ بننے والوں کے گھر جاؤں گا ٗ اب لوگوں عدالتوں میں دھکے نہیں کھاتے پھریں گے ٗانہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیساتھ کہیں نہیں کھڑا ہوسکتا ٗوہ سرٹیفائیڈ کرمنل ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کے کیس اور عاصمہ کے کیس میں بڑا فرق ہے ٗ قصور میں چائلڈ پورنو گرافی کا کیس سامنے آچکا ہے اور ہمیں شک ہے کہ شاہد مسعود سچ کہہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…