پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

رائو انوار کے جعلی مقابلے میں مارا گیانقیب اللہ محسود دراصل کون ہے؟تحقیقاتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ، پولیس مقابلہ جعلی، نقیب کو جعلی مقابلے میں مارنے سے قبل نجی عقوبت خانے میں رکھا گیا جہاں 47دیگر ملزم بھی موجود تھے، پولیس نے شاہ لطیف ٹائون میں لے جا کر یکطرفہ فائرنگ کر کے ہلاک کیا،رپورٹ میں انکشافات، کالعدم جماعت الاحرار

کے سابق ترجمان قاری احسان کی بھی گواہی شامل ۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ 15صفحات پر مشتمل ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے نقیب کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا۔ نقیب اللہ محسود وہ شخص نہیں تھا جو پولیس کو مطلوب تھارپورٹ میں چھوڑے گئے دو افراد کے علاوہ قاری احسان کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ مارے گئے نقیب اللہ محسود وہ نہیں ہے جو دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک کرنے سے پہلے نقیب کو نجی عقوبت خانے میں رکھا گیا جہاں پہلے سے 47دیگر ملزم موجود تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کے مقام پر مارے گئے افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے کے شواہد نہیں ملے، پولیس نے نقیب اور دیگر تین افراد کو یکطرفہ فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ نقیب اللہ محسود پر بنائی کمیٹی کے تفتیشی افسران کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…