اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم نے گلوبل رسک رپورٹ 2018 جاری کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کاروبار کرنے کے لیے تیسرا بڑا چیلنج ہے، ورلڈ اکناک فورم کے سروے میں کہا گیا ہے کہ خوراک کی قلت بھی پاکستان کے لیے خطرہ ہے ، اس کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم
سروے کی رپورٹ میں حکومت کے ناکام ہونے کے خدشے اور بے روزگاری کو دس بڑے خطرات میں شامل کیا گیا ہے، ورلڈ اکنامک فورم سروے بتاتا ہے کہ پاکستان میں سائبر اٹیک اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال جیسے خدشات بھی کافی اہمیت کے حامل ہیں، عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں حکومت کے ناکام ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔