ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

احتجاج سے پہلے ہی پنجاب کے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ،قاتلوں کو ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا‘ اعجاز احمد چوہدری

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج سے پہلے ہی پنجاب کے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا ، آج سے تحریک احتساب ، تحریک قصاص، تحریک ختم نبوت اور تحریک تحفظ آبرو میں پاکستان کی عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ

تحریک انصاف این 127کا قافلہ دوپہر ایک بجے اکبر چوک ، ٹائون شپ سے چیئرنگ کراس کے لئے روانہ ہوگا ۔آج کا احتجاج تاریخی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یوم احتساب قریب ہے ،نواز شریف ، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ جیل جانے کی تیاری کریں ، سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثاء کو انصاف ملنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں اور پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں ، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں کے غم میں پوری قوم شریک ہیں ، پی ٹی آئی بارڈر پر مسلسل بھارت کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں بلکہ ہر محاذ پر بھارت کو منہ کی کھانے پڑے گی ، جان بوجھ کر بھارت بارڈر پر حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…