اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

معصوم زینب کے بعد ایک اور لڑکی زیادتی کے بعد قتل ، افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھاکے علاقہ تصورآباد میں مبینہ طورپر پندرہ سالہ لڑکی کوزیادتی کے بعدقتل کردیاگیا، جبکہ اسی علاقہ میں قتل کی دوسری واردات میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا قتل کی بیک وقت دووارداتوں نے پولیس کو ہلاک رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال کے علاقہ چک نمبرپندرہ تصورآباد کے رہائشی پندرہ سالہ مسمات ساجدہ بی بی جمعرات کے روز گھر سے باہر گئی جسکی کچھ

دیر بعدکھتوں سے نعش ملی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھاسہیل چوہدری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے،مقتولہ کے والد محمدخان نے الزام گ لگایاہے کہ اسکی بیٹی کوزادتیکے بعد قتل کیاگیاہے،تاہم پولیس نے اسے قتل قراردیاہے مقتولہ کی نعش پوسٹماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق حتمی وجہ پوسٹماٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی،جبکہ اس تھانہ کے علاقہ دیووال میں نامعلوم ملزمان نے مصری خان نامی نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا بیک وقت قتل کے دوواقعات نے نہ صرف علاقہ میں خوف وہراس پھلادیا بلکہ پولیس کو بھی ہلاکررکھ دیا، ڈی پی او سرگودہاسہیل چوہدری نے قتلکی ان وارداتوں کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ،پولیس کی چھاپہ مارٹیمیں فوری طور پر روانہ کردیں،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی تھانہ کے علاقہ میں چندروزقبل بھی نوعمربچے علی رضاء کونامعلوم ملزمان نے زیادتی کے بعدقتل کردیاتھا،جس کے ملزمان گرفتار نہ کرنے پرمقتول کے باپ محمدنزیرنے چھ جنوری کے میاں نوازشریف کے کوٹمومن جلسہ میں احتجاج کیا،جس پر وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس تھانہ کے ایس ایچ او فاروق حسنات اور ڈی ایس پی بھلوال محمدسیلم کومعطل کردیااس کے باوجود پولیس ملزمان گرفتارکرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ سرگودھاکے علاقہ تصورآباد میں مبینہ طورپر پندرہ سالہ لڑکی کوزیادتی کے بعدقتل کردیاگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…