کراچی کے آوارہ کتوں کوبیرون ملک برآمد کرنے کی تجویز

11  جنوری‬‮  2018

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو توجہ دلاؤ نوٹس پراسپیکرآغا سراج درانی نے ازراہ مذاق آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے انہیں فلپائن ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کراچی میں آوارہ کتوں کی

بہتات پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔خرم شیرزمان نے کہا کہ کراچی میں کتے اتنے ہوگئے کہ بیان نہیں کرسکتا، صرف جناح اسپتال میں ہرروز آوارہ کتوں کے کاٹے کے اوسطا 90 افراد آتے ہیں، جس پروزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ہم آوارہ کتوں کی بہتات کم کرنے کے لیے کام کریں گے، جس پراسپیکرنے تجویزپیش کی کتوں کومارنے کے بجائے فلپائن ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔اجلاس کے دوران اسپیکرنے ایم کیوایم پاکستان کے رؤف صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بارے میں اخباروں میں پڑھا ہے، سنا ہے کہ آپ عدالت سے دیوارکود کربھاگ گئے، آپ کیسزسے بری ہوجائیں گے، آپ کوجیل میں رہنے کا تجربہ بھی ہے جس پررؤف صدیقی نے کہا کہ مجھے جیل چلانے اور جیل میں رہنے کا تجربہ ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…