اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قصور واقعے میں جس طرح پولیس کا کردار کھل کر سامنے آیا ہے اس نے پولیس سسٹم پر پھر سے سوال کھڑے کر دئیے ہیں،ماضی کا ایک واقعہ ہے کہ جب نواب آف کالا باغ امیر محمد خان نے اپنے دور حکومت میں ایک مغوی بچہ بازیاب نہ کرانے پر پولیس کے تین اعلیٰ
افسران کے بچے اغوا کرالیے اور حکم دیا کہ جب تک مغوی بچہ بازیاب نہیں ہوگا افسران کے بچے واپس نہیں ملیں گے۔ نواب آف کالاباغ کی یہ دھمکی کام کر گئی اور ان کے اس اقدام کے بعد پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی پہلے مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔یہ واقعہ طرز حکمرانی کی ایک شاندار مثال ہے ۔