اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ کبھی ایک پیج پر نہیں رہے، اگر ایک پیج پر ہوتے تو ملک میں 4مارشل نہیں لگتے ،مشاہد اللہ خان کھل کر بول پڑے

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ کبھی ایک پیج پر نہیں رہے اگر ایک پیج پر ہوتے تو ملک میں 4مارشل نہیں لگتے سازشی عناصر کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ نواز شریف سے سیاسی میدان میں لڑنا ہوگا۔ وہ پیر کو پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب احمد خان ملک

اور سیکریٹری مقصود یوسفی نے ان کا خیر مقدم کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ،کراچی کے صدر سید منور رضا ،کھیل داس کوہستانی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود نواز شریف کی مقبولیت ڈبل اضافہ ہوا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی کرنا کوئی بری بات نہیں ہے تاہم گھر میں داخل ہوکر خواتین پر بری نظر رکھنا اخلاق سے گری حرکت ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے 4سالہ دور میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ملک سے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا اور 56ارب ڈالر سی پیک منصوبہ دیا جس سے ملک میں خود خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف بتائیں کہ انہوں سے سندھ اور خیبر پختونخواہ میں حکومتیں ہونے کے باوجود کو ن سا میگا پروجیکٹ مکمل کیا ہے ۔آج 60ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آصف علی زردار ی نے چین کے 25دورے کیے ہیں وہ کیوں نہیں سی پیک کا منصوبہ شروع کراسکے آصف علی زرداری جب کسی ملک کا دورہ کرتے تھے تو اس ملک کے سربراہ کو یہ تاکید کی جاتی تھی کہ اپنی گھڑی سنبھال کر رکھے آصف علی زرداری آپ کی گھڑی اتار لیگا جب پیپلز پارٹی کی 5سال تک حکومت رہی تو اس حکومت کے خلاف دس ہزار مضامین

لکھے گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کو 75لاکھ لوگوں نے اس لیے ووٹ نہیں دیے تھے کہ دوسرے احتجاج اور کرپشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی سے ناخوش ہونے والے وہاں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ایف سی ایوارڈ میں چھوٹے صوبوں کو زیادہ حصہ دیا ہے جبکہ آج بھی این ایف سی میں پنجاب کا حصہ کم ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہی کراچی ہے جہاں ایک روز میں 100 لاشیں گرتی تھیں آج دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی تباہی کے وہی عناصر ذمہ دار ہیں جو مشرف کے ساتھی تھے اور یہی لوگ 12مئی کے واقعات کے مجر م بھی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی این آرا و کی ضرورت نہیں ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے تمام لوگ نواز شریف کی قیاد ت میں متحد ہیں اختلاف رائے ضرور ہوسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…