بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا امریکی نشریاتی ادار ے کو انٹرویو ،امریکی چینل پر ہی امریکہ کوآئینہ دکھادیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)پاک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں،امداد کی معطلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی ، امریکی امداد روکنے سے باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا۔ جمعہ کو امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی امداد روکنے سے

باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا تاہم ا مداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، امداد کی معطلی دوطرفہ باہمی سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن کیلئے کاوشوں کو متاثر کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی ، پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں ۔پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں ، ہم نے اس جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے ،پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں ، ہمارے ارادوں پر شکوک وشبہات کا اظہار امن واستحکام اور مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے اچھا نہیں ہے ۔پاکستان اپنے مفاد اور امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…