پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کردی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر ینگ ڈاکٹرز کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔ ہفتہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹر میں ہسپتالوں کی حالتِ زار کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔لاہور کے 19 ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سیکریٹری صحت

پنجاب عدالت کے حکم پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہسپتالوں کی صورتحال اچھی نہیں ٗ ہسپتالوں کی مکمل حالت زار پر حلفیہ بیان کے ساتھ عدالت میں رپورٹس جمع کروائیں۔ چیف جسٹس نے تمام ہسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ اور ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی موجودگی کی بھی رپورٹ طلب کر لیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ازخود نوٹس کا مقصد ایکشن‘ لینا نہیں بلکہ ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرنا ہے۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ سروسز ہسپتال میں ایک وارڈ میں آپریشن کے دوران زخم پر ٹانکے لگانے والا آلہ بھی موجود نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں لگا رہی ہے لہٰذا ٹی وی چینلز پر اپنی مشہوری کے بجائے ہسپتالوں کو ادویات فراہم کی جائیں۔چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا کہ عوام کو ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں کیوں فراہم نہیں کی جارہی کیا یہ بھی عدالت کی ذمہ داری ہے جس پر سیکریٹری صحت نے کہا کہ انتظامیہ کو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نہیں ہوگی اور اگر ینگ ڈاکٹرز کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ عدالت سے

رجوع کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تعلیم اور ہیلتھ کے شعبوں میں کام نہیں ہوئے تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کر دیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…