پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایئر مارشل ریٹائرڈاصغر خان کی نماز جنازہ نور خان ایئربیس پرادا کر دی گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) نور خان ایئربیس پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل ریٹائرڈاصغر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ‘ نمازجنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی کابینہ کے اراکین سمیت پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ہفتہ کو پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ اصغرخان کی نماز جنازہ نور خان ایئربیس راولپنڈی پر ادا کر دی گئی۔ ایئر مارشل

ریٹائرڈ اصغر خان کے جسد خاکی کو نور خان ایئربیس راولپنڈی لایا گیا جہاں پر پی اے ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کے اراکین، تینوں فورسز کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور ممتاز شخصیات بھی نماز جنازہ میں شریک تھیں۔ نماز جنازہ کے بعد ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کے جسد خاکی کو ایبٹ آباد کیلئے روانہ کر دیا گیا جہاں پر آبائی قبرستان نواں شہر میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی گئی ۔ اصغرخان کے انتقال کے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…