پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

7من سونا ،43من چاندی ،پاکستان کو بڑا خزانہ مل گیا،یہ سونا اور چاندی 1947ء سے موجود ہے اور کس کا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی عملدرآمد اور جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں قیام پاکستان سے مختلف بینکوں ،پاکستان منٹ اور سرکاری مال خانوں میں 7 من 1 کلو 4 تولے سونے اور43 من 30 کلو 63 تولے چاندی کا انکشا ف ہوا ۔یہ سونا اور چاندی 1947 سے موجود ہے اور کوئی ان کا دعویدار نہیں۔ کمیٹی نے ہدایت کی یہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے،اسے صوبوں کو دینے سے گریز کیا جائے ۔ وزارت خزانہ حکام نے کہا صوبوں

میں یہ سونا اور چاندی دیا گیا تو نیا تنازع کھڑا ہو جائے گا اور مسائل جنم لیں گے، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ مترکہ وقف املاک بورڈ نے خلاف ضابطہ ملک کی مختلف بنکوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری جن میں ایک بینک ختم ہو گیا اور دوسرا بینکوں کی فہرست میں ہی نہیں تھا آڈٹ نے بتایا کہ اس میں سے اب تک ایک بینک کے ذمہ 19کروڑ سے زائد رقم آؤٹ اٹینڈنگ ہے،سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے اعتراف کیا کہ کریسنٹ کمرشل بینک میں خلاف ضابطہ سرمایہ کاری کی گئی،2006میں جنرل(ر) ذوالفقار بورڈ کے چیئرمین تھے۔ میاں عبدالمنان نے کہا کہ جو بینک تھا ہی نہیں، اس میں سرمایہ کاری کی۔ کمیٹی نے نیب میں متروکہ وقف املاک کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔جمعہ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی عملدرآمد اور جائزہ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی رانا افضال حسین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے آڈٹ اعتراضات 2005-06کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ قیام پاکستان کے وقت سے اسٹیٹ بینک اور حکومتی تجوریوں میں 7من ایک کلو 40تولے سونا اور 43من 30کلو63تولے چاندی موجود ہے ۔ کمیٹی نے اس معاملے پر وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ یہ ملکیت وزارت کی ہے اور اسے صوبوں کو دینے سے گریز کیاجائے۔ وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ یہ قومی دولت ہے اسے صوبوں کو نہیں بانٹنا چاہیے،

صوبوں میں بانٹنے سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو جائے گا۔ کمیٹی رکن چوہدری نذیر احمد نے کہا کہ اس خزانے کا ملک کو فائدہ ہونا چاہیے، کہیں اس کا استعمال کیا جائے۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ مترکہ وقف املاک بورڈ نے خلاف ضابطہ ملک کی مختلف بنکوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری جن میں ایک بینک ختم ہو گیا اور دوسرا بینکوں کی فہرست میں ہی نہیں تھا آڈٹ نے بتایا کہ اس میں سے اب تک ایک بینک کے ذمہ 19کروڑ سے زائد رقم آؤٹ اٹینڈنگ ہے۔

سیکرٹری وزارت نے کمیٹی کو بتایا کہ اس میں ایس ای سی پی بھی شامل ہو گیا ہے۔ کمیٹی رکن میاں عبدالمنان نے کہا کہ ان میں ایک بینک ہے جس کا 70سال میں پہلی دفعہ نام سن رہا ہوں۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے اعتراف کیا کہ کریسنٹ کمرشل بینک میں خلاف ضابطہ سرمایہ کاری کی گئی،2006میں جنرل(ر) ذوالفقار بورڈ کے چیئرمین تھے۔ میاں عبدالمنان نے کہا کہ جو بینک تھا ہی نہیں، اس میں سرمایہ کاری کی۔ کمیٹی نے نیب میں متروکہ وقف املاک کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں،30دن میں اس معاملے پر رپورٹ پیش کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…