اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

میرے اندر ذو الفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ٗآصف علی زر داری کے حیرت انگیزانکشافات، ایسا دعویٰ کردیا کہ کسی سوچا تک نہ ہوگا

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپورخاص (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ان کے اندر ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے ٗپیپلز پارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے ٗ تمام مظلوموں کو حقوق دلوائینگے ٗ آئندہ بھی مراد علی شاہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے ٗنواز شریف کیا پیچھے کے راز بتائیں گے وہ تو خود ہی راز ہیں ٗحکومت کو ایسا وزیر مقرر کرنا چاہیے تھا جسے غیر ملکی بھی سمجھ پاتے۔

جمعہ کو میرپور خاص میں شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ بھٹو خاندان سے ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ان کے اندر پیپلز پارٹی کے مرحوم قائد ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ تمام مظلوموں کو ان کی حقوق دلوائیں گے اور یہی ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تھر میں بجلی کا کارخانہ لگ رہا ہے، ایئرپورٹ بن رہا ہے، آج تک غریب عوام کو جو کچھ بھی دیا پیپلز پارٹی نے دیا اور جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کر کے دکھائے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ بھی مراد علی شاہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا اس لیے ہے کیونکہ پاکستان میں نااہل حکمران حکومت کر رہے تھے، انہیں جس مقصد کیلئے حکومت میں لایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا بلکہ ان کے دوستوں کی صنعتیں لگتی گئیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ہمیشہ مطالبہ کرتے رہے کہ پاکستان کا باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تو وہ انگریزی بھی پنجابی میں بولنے لگا ٗتاہم حکومت کو ایسا وزیر مقرر کرنا چاہیے تھا جسے غیر ملکی بھی سمجھ پاتے۔نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کیا پیچھے کے راز بتائیں گے وہ تو خود ہی راز ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ جو شخص یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتا وہ کس طرح ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر سکتا ہے ٗاب وہ زمانہ نہیں رہا کوئی بات چھپ سکے ٗکوئی بات کسی کی نہیں چھپتی۔انہوں نے کہاکہ آپ اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے اور جلوس نکالنے چلے ہو، پروٹوکول بھی اپنی حکومت کا استعمال کررہے ہیں ٗسب کچھ آپ کا اور ادارے بھی آپ کے ہیں ٗ کس بات کی رازداری ہے؟

پی پی رہنما نے کہا کہ اپنے وزیراعظم کو کہیں اگر حکومت نہیں چلتی تو استعفیٰ دیں، ان سے کہیں آپ نااہل ہیں لیکن ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں جس سے آپ سمجھیں کہ ہم ڈر جائیں گے نہ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں نہ بھگاسکتے ہیں ٗ آپ خود ڈر سکتے ہیں لکھ کر دے سکتے ہیں، ہماری پارٹی میں ایسا کوئی کلچر نہیں ہے۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، رکن صوبائی اسمبلی نثار کھوڑو، منظور وسان اور سابق رکن اسمبلی فیصل صالح حیات بھی موجود تھے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدای (سی پیک) کی خوشحالی صرف ایک صوبے میں نظر آرہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ شہادت پیپلز پارٹی کی وراثت میں آئی ہے کیونکہ پارٹی کا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے، اور عوام کو ایسی ہی سیاست کی ضرورت ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کنہا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو روز گار دینے کیلئے تیار نہیں۔خطاب سے قبل آصف علی زرداری نے پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…