اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،16دہشتگرد گرفتار ،قبضے سے کیا برآمد ہوا،سکیورٹی اہلکار دیکھ کر دنگ رہ گئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور دیگرسامان بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اوررینجرز نے دو روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے

دوران فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سپرہائی وے گنامنڈی اور مومن آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے تک علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کئی گھنٹے جاری آپریشن کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان دو روز قبل بلدیہ میں رینجرز آپریشن کے دوران فرار ہوگئے تھے۔رینجرز نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے قبضے سے بلاک بم اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان استاد اسلم گروہ سے ہے۔ان کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی، محمد یونس عرف انس عرف یوسف سلیم، محمد رزاق عرف شل دادا، شمس الہدا عرف مولوی، عمر خالق عرف حسین، محمد جنید عرف عبدالمنان، جنید احمد، خان بہادر، عبدالغفار عرف ابو حریرا، محمد زین العابدین عرف صدیقی عرف سیف اللہ، سیف اللہ عرف سیفو، محمد آصف عرف ڈاکٹرعرف لنگڑا، ثنا ء4 اللہ عرف ثناء4 ، عبدالعزیز عرف کامران، عمر علی زرگر شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کراچی پولیس نے شہر کے نواحی علاقے

میں کارروائی کے دوران ’داعش‘ سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس سے قبل 23 دسمبر 2017 کو سیکیورٹی اداروں نے تخریب کراچی کے قائدِ اعظم انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ملیشیاء4 سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…