پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

توہین رسالتؐ کے الزام میں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مشال خان کے قتل کی اصل وجہ بالاخر سامنے آگئی، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

ہری پور مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) مردان پولیس نے مشال قتل کیس کے ایک اور ملزم اظہار عرف جونی کو تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کرلیا،ملزم کے پاس سے کلاشنکوف اورایک پستول برآمد ہوئی ہے، مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی۔واضح رہے کہ مشال خان کو ان کے ساتھی طلبہ، یونیورسٹی ملازمین اور بعض دیگر افراد نے 13اپریل 2017 کو توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر نہایت بے رحمی سے قتل کر دیا تھا،

جبکہ خیبر پختونخوا کی ایک عدالت نے 57 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تھی۔مردان پولیس نے اس مقدمے میں 61 ملزمان کو نامزد کیا جن میں سے اطلاعات کے مطابق تازہ گرفتاری کے بعد تعداد 58 ہو گئی ہیں۔مقدمے کے چار ملزمان جن میں ایک منتخب کونسلر بھی شامل ہے تاحال مفرور ہیں۔ مقدمے کے گواہان کی فہرست میں زیادہ تر یونیورسٹی اساتذہ، طلبہ اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جس میں یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث تھے مشال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے شواہد نہیں ملے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک مخصوص سیاسی گروہ کو مشال کی سرگرمیوں سے خطرہ تھا جبکہ مشال خان یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کرتاتھاجس کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ ان سے خوفزدہ تھی۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مخصوص گروپ نے توہین رسالت کے نام پر لوگوں کو مشال خان کے خلاف اکساکر قتل کیا گیا۔ مردان پولیس نے مشال قتل کیس کے ایک اور ملزم اظہار عرف جونی کو تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کرلیا،ملزم کے پاس سے کلاشنکوف اورایک پستول برآمد ہوئی ہے، مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…