پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مشال قتل کیس میں جان پڑ گئی،اچانک بڑی پیشرفت

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (سی پی پی )مشال قتل کیس کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد زیرحراست ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس کے ملزم اظہار عرف جونی کو مردان کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم گزشتہ 8 ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم اظہار کے قبضے سے کلاشنکوف، کلاکوف اور ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے جس سے

مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس میں مجموعی ملزمان کی تعداد 61 ہے جن میں سے 58 کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب بھی 3 ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کو ایک مشتعل ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقتول مشال خان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور مذہب کی توہین کی لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…