کراچی(این این آئی)سیکورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے جرمانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کے پر سفری پابندیاں بھی عائد ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں
موجود تنظیموں اور افراد کو نقد رقم عطیہ نہیں کرسکتیں۔ یو این سلامتی کونسل نے القاعدہ، طالبان، جماعت الدعو، فلاح انسانیت فانڈیشن، لشکر طیبہ اور ان سے منسلک افراد پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک کروڑ روپے
تک جرمانہ ہوگا اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں اور ان سے منسلک افراد پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں اور افراد کے اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کالعدم تنظیموں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے میں حافظ سعید کی جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اقوام متحدہ کی پابندی فہرست میں شامل ہیں اس لیے ان پر بھی نوٹیفیکشن کا اطلاق ہوگا۔