منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف اگلے اتوار سے کیا کرنے والے ہیں؟ برطانوی جریدے کی خبر میں کتنی حقیقت ہے؟ن لیگ کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھاری عوامی مینڈیٹ رکھنے والے منتخب وزیراعظم کی ایک عدالتی فرمان کے ذریعے رخصتی سال گزشتہ کا سب سے بڑا سانحہ تھا۔ ستر برس سے چلی آنے والی روایت کا 2017ء4 میں بھی جاری رہنا نہایت ہی افسوس ناک امر ہے۔ پی۔ٹی۔وی کے پروگرام ’’پیش رفت‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تقریبا دو درجن وزرائے اعظم میں سے کسی ایک کو بھی اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔

وجوہات اور اسباب مختلف تھے۔ طریقہ ہائے واردات بھی مختلف تھے لیکن نتیجہ ایک ہی نکلا کہ جو بھی وزیراعظم آیا اْسے گھر بھیج دیاگیا۔ نوازشریف کو ایک بار صدارتی حکم نامے دوسری بار مارشل لاء اور تیسری بار ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے معزول کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ کسی کرپشن، منی لانڈرنگ، فیکٹریوں، فلیٹوں یا مالی بدعنوانی کی بنیاد پر نہیں صرف اس بنیاد پر سامنے آیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے ایک معمولی سی خیالی تنخواہ نہیں لی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اس فیصلے سے نوازشریف ہی کو نہیں ملک وقوم کو بھی نقصان پہنچا اور سب سے زیادہ نقصان خود عدلیہ کو ہوا جس کے فیصلے پر بے شمار سوالات اٹھے اور خودنظام عدل کی ساکھ بھی مجروح ہوئی۔ نوازشریف اور شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ نوازشریف کے قدکاٹھ کے سامنے خود کو بونا خیال کرنے والے جو مرضی ہے کہتے رہیں، نوازشریف پوری مضبوطی کے ساتھ سیاست کے میدان میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ افواہیں اڑانے اور اپنی خواہشوں کو خبروں کا رنگ دینے والے نہیں جانتے کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر نہ جلاوطن ہوتے ہیں نہ نااہل۔ بھٹو پھانسی پانے اور کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود آج بھی ایک سیاسی حقیقت ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے۔ برطانوی جریدے کی خبر محض ایک شوشہ ہے جس میں رتی برابر صداقت نہیں۔ نوازشریف اگلے اتوار سے رابطہ عوام مہم کا آغازکررہے ہیں اور وہ بھرپور انداز میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…