جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اسٹبلشمنٹ اور انتظامیہ کو انتباہ،افواج پاکستان کو بھی اب فیصلہ کرنا ہوگا وہ کہاں کھڑے ہیں ،جاوید ہاشمی کھل کر بول پڑے

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر مسلم لیگی لیڈر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ اور انتظامیہ کو کہنا چاہتاہوں پاکستان کی ہڈیوں کا کچومر نہ بنایا جائے اور پاکستان میں جمہوریت کو پٹری سے نہ اتارے ‘ہم سیاسی جماعتوں سے زیادہ افواج پاکستان سے محبت کرتے ہیں ’فاٹا اور بلوچستان میں بہت زیادتیاں ہو رہی ہیں افواج پاکستان کو بھی اب فیصلہ کر نا ہوگا وہ کہاں کھڑے ہیں ۔اتوار کے روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے

والد کے برسی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے سواکوئی اور نظام نہیں چل سکتا اور جب بھی پاکستان میں کسی اور نظام کو چلانے کی کوشش کی گئی اسکے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں پاکستان میں جو لوگ جمہوریت اور نظام کو ختم کر نے کی باتیں کر رہے ہیں وہ ’’اْن ‘‘کی گو د میں بیٹھے ہیں مگر ہم جمہوریت کی مکمل حفاظت کر یں اور ملک میں عام انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے اپنے والد کے نام کو زندہ رکھا ہے اور ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اوران کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ مشن صرف ملک میں جمہوریت کو فروغ دینا تھا ۔ خواجہ رفیق شہید آزادی کی تحریک کے نوجوان تھے ۔ ،وہ آئین ، جمہوریت اورپاکستان کے لیے شہید ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستا ن وجود میں آیا تو پاکستان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا ہم سب نے مل کر محنت کی ہے توآج ملک میں تمام اشیاء وافر مقدارمیں موجود ہیں ۔جب پاکستان وجود میں آیا تو صرف چند شہر تھے اور باقی سب گاؤں تھا اور آج پاکستان میں ترقی ہے ،اس بات کا بہت دکھ ہے کہ پاکستان کے دو ٹکڑے ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ معرز عدلیہ سے درخواست ہے کہ خدا کے لیے آپ سیاسی معاملات میں مت آئیں ۔نواز شریف کے کیس میں نہ کوئی اپیل ہے اور نہ ہی کوئی وکیل ہے یہ کیسا فیصلہ ہے ۔تمام ادارے کرپشن کرتے ہیں لیکن صرف نشانے پر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف پاکستان کا واحد سیاستدان ہے جو تین مرتبہ وزیر اعظم رہا لیکن آج اپنی بیٹی کے ساتھ عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے اور یہ کام صرف نواز شریف ہی کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…