اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں 20بوائزسکولوں کو گرلز سکولوں میں ضم کردیا گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی )20بوائزسکولوں کو گرلز سکولوں میں ضم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مقبول احمد شاکر نے 20گورنمنٹ بوائز پرائمری سکولوں کو زیر و میٹر فاصلہ ہونے کی بنیاد پر اور فی جماعت فی استاد کی سہولت مہیا کرتے ہوئے انہیں ملحقہ / گورنمنٹ گرلز پرائمری /ایلمینٹری سکولوں میں ضم کردیاکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوتے ہوئے تدریس کا عمل جاری کرنے کا حکم دیا ہے، ضم ہونے والے

سکولوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول دھرم کوٹ، گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ ٹیک سنگھ ،گورنمنٹ پرائمری سکول بھولیر، گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ گورائیہ، گورنمنٹ پرائمری سکول چیلے کے، گورنمنٹ سکول گج، گورنمنٹ پرائمری سکول باقر پور ،گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی مرلاں، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی نوشہرہ ،گورنمنٹ پرائمری سکول ستو کے ڈسکہ، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی مغلاں، گورنمنٹ پرائمری سکول ٹکہ، گورنمنٹ پرائمری سکول چونڈہ کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈر ی سکول چونڈہ میں، گورنمنٹ پرائمری سکول مہدی پور، گورنمنٹ پرائمری سکول متہ ہری، گورنمنٹ سکول وڈیانوالہ ،گورنمنٹ پرائمری سکول بھولن والا ،گورنمنٹ پرائمری سکول چک قاضی، گورنمنٹ پرائمری سکول گھنسارپور اور گورنمنٹ پرائمری سکول بھڑتھانوالہ شامل ہیں۔ سی ای او کے اس اقدا م پر پنجاب پرائمری ایلمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی آرگنائزخواجہ رشید اختر ڈار اور ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی سیکرٹری رانا شہباز حسین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کے جاری احکامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے زیرک اقدامات سے مذکورہ بالا سکولوں کی کنسالیڈیشن سے مقامی علاقوں کے بچوں کو پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔ اس طرح معیار تعلیم بلند ہوگا اور ضلع پنجاب بھر میں ریکنگ کا گراف مزید اپ ہونے میں مدد ملے گی ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…