منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت ہم سے کرکٹ کھیلنے سے کیوں ڈرتا ہے ؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ بھارتی کر کٹ ٹیم دنیا کی بڑی بیٹنگ لائن ہوگی لیکن ہمارے سامنے ٹھس ہے،بھارت ہم پر بم مارتا ہے اس کے باوجود ہم انکے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں،بھارت ویٹو پاور کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہم سے کر کٹ کھیلنے میں ڈرتاہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اج پاکستان کی پہلی سپو رٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دیدی ہے،

سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالر سے بات چیت جاری ہے۔وہ جمعرات کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے،ہم ایک ایک پائی کا حساب پارلیمنٹ سمیت سب اداروں کو دینے کیلئیتیار ہیں، پی ایس بی ملازمین کے بچوں کو روزگار پاکستان سپورٹس بورڈ میں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گیمز کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اج پاکستان کی پہلی سپو رٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دیدی ہے ،سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالر سے بات چیت جاری ہے ،کرکٹ میں کوچ مکی آرتھر نے کام کیا اور کرکٹ ٹیم کو کہاں سے کہاں لیں گے ،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے کیش انعامات میں اضافہ کر دیا ہے ۔پاک بھارت کر کٹ سیریز کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر بم مار رہا ہے اس کے باوجود ہم ان سے کھیلنے کو تیار ہیں، بھارت پاکستان سے کھیلنے میں پتا نہیں کیوں گھبراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں شرماتا کیوں ہے،بھارت ہم پر بم مارتا ہے ہم پھر بھی ہم کھیلنا چاہتے ہیں، بھارت ویٹو پاور کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہم سے کر کٹ کھیلنے میں ڈرتاہے،بھارتی کر کٹ ٹیم دنیا کی بڑی بیٹنگ لائن ہوگی لیکن ہمارے سامنے ٹھس ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…